لاہور : پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی پیپکو کے مینجنگ ڈائریکٹر رسول خان محسود نے کہا ہے کہ بجلی کے بحران کی وجہ ہر دور حکومت میں ہونے والی سفارشی تعیناتیاں اور سیاسی مداخلت ہے، لوڈ شیڈنگ اور دیگر مسائل سیاسی مداخلت ختم کیے بغیر حل نہیں ہوسکتے۔
لاہور میں نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو نے میں انہوں نے کہا کہ حکومتیں اگر اس شعبے کے افسروں کو فری ہینڈ دیتیں تو 300ارب روپے کے نادہندگان بچ نہیں سکتے تھے،ملک کے اس اہم شعبے سے نااہل اہلکاروں کو نکالنا بھی ضروری ہے۔
رسول خان محسود نے کہا کہ بجلی کی بچت کے اعلان کردہ اقدامات سے 800میگا واٹ تک بچت ہوگی، ان اقدامات سے اختلاف پنجاب حکومت کا حق ہے لیکن پیکو لوڈشیڈنگ کے شیڈول پر عمل درآمد وفاقی حکومت کی ہدایت کے مطابق کرے گی۔
ایم ڈی پیپکو نے کہا کہ بجلی کے 300ارب روپے کے نادہندگان میں 155 ارب وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ہیں اور سندھ اور کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی سب سے بڑے نادہندہ ہیں۔
0 comments:
Post a Comment