پاکستان کی 10امیرترین شخصیات ~ The News Time

Thursday 13 October 2011

پاکستان کی 10امیرترین شخصیات


اسلام  آباد: پاکستانی عوام نے  دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست  کئی مرتبہ پڑھی ہونگی مگر آج  ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے   دس امیر ترین لوگوں کی فہرست آپ کے سامنے پیش کریں گے۔
 آپ کی توقع ہوگی کہ پاکستان کےصدر آصف علی زرداری پہلے نمبر کے حق دار ہیں جب کہ حقیقت  یہ ہے کہ  پاکستان کی سب سے بڑی کمرشل  بینک مسلم کمرشل بینک سمیت 40 سے زائد کمپنیوں کے ڈائریکٹر میاں محمد  منشا یاد  ہیں جن کے اثاثہ جات کی مالیت 2.5 ارب ڈالر ہے جو کہ کاروباری شخصیات میں بڑی حثیت کےحامل ہیں  جب کہ ان کے دوستوں کی رائے ہے کہ وہ  دکھاوا نہیں کرتے ہیں۔
سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین،سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے شوہر  اور موجودہ  صدر آصف علی زرداری دوسرے امیر ترین پاکستانی ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 1.8بلین ڈالر بتائی جاتی ہے جن کی  زیادہ تر جائیداد اور مالی اثاثے بیرون ملک ہیں جب کہ پاکستان میں زمینوں اور شوگر میلوں کے مالک بتائے جاتے ہیں ۔
پاکستانی امیروں کی فہرست میں تیسرا نمبرکاروباری شخصیت  سر انور پرویز کا ہے جن کے مالی اثاثوں کی لاگت 1.5ارب ڈالر سے زائد ہے جو کہ 1976ء میں شروع کی جانے والی بیسٹ وے گروپ کے چیئرمین بھی ہیں جب کہ ان  کی ملک بھر میں 50 سے زائد کیش اینڈ کیری کے مالک بھی ہیں جنہیں اپنے بزنس پارٹنرز کی وجہ سے عالمی سطح پر جانے جاتے ہیں۔
پاکستان کی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن کے  رہنما  نواز شریف اور شہباز شریف کو اس فہرست نمبر چوتھا بنتا ہےجن کے کل اثاثہ جات کی مالیت 1.4بلین ڈالر  بتائے جارہے ہیں جو کہ کاررباری خاندان سے تعلق رکھنے کے ساتھ بیرون ملک بڑی جائیداد  کے مالک ہیں ۔
 صدر الدین ہاشوانی  جو کہ ہوٹلوں،معدنیات،انشورنس ،بیٹریز، تمباکو،تعمیرات ،انجئیرنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت کئی کامیاب بزنس کے مالک ہیں جن کے اثاثوں کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہےکہ 1.1ارب ڈالر کے مالک ہیں جن کے کارروباری معاملات بہتر جارہے ہیں جن میں مزید اضافہ کے امکانات روشن ہیں۔
ناصر شون  اور اس کی فیملی کو  پاکستانی امیروں کی فہرست میں چھٹا نمبر دیا جارہا ہے جن کے اثاثوں کی مالیت 1 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے جوکہ شون گروپ کے ہیڈ بھی  ہیں۔
عبدالرزاق یعقوب جو کہ اے آر وائے گروپ آف کمپنیز کے صدر ہیں جنہیں پاکستان کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ساتواں نمبر حاصل ہے جن کے اثاثوں کی مالیت تو ناصر شون  فیملی کے برابر یعنی 1 ارب ڈالر ہے ۔
پاکستان کے آٹھویں امیر ترین شخصیت  رفیق حبیب اور رشید حبیب کو حاصل ہے جو کہ بڑی کارو باری شخصیات میں شامل ہیں  جن کے اثاثے 72 کروڑ ڈالر سے  زائد ہیں  جن کہ دنیا بھر میں 100 سے زائد کمپنیاں ہیں  جبکہ ان کی معاشی حثیت کا اندازہ اس طرح بھی لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے  1948ء میں پاکستان کی حکومت کو 8 کروڑ روپے دیئے تھے۔
 پاکستان کی نویں  مال دار شخصیت کا اعزار  فاروقی صاحب کو حاصل ہے جن کے کل مالیت 40 کروڑ ڈالر ہے جوکہ پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے سابق وزیر بلدیات تھے اور ملک  کی بڑی کاروباری حثیت حاصل ہے۔
10نمبرپر 25  کروڑ ڈالر مالیت رکھنے والے عمران  کاروباری شخصیت ہیں جنہوں چند بزنس وجوہات کی وجہ سے اپنا   خاندانی نہ چھپارکھا ہے جن کے پاکستان  کے دارالحکومت میں کئی جیم، ٹینس کورٹ اور سویمنگ پول ہیں۔

0 comments:

Post a Comment