پاکستان حقانی گروپ کوختم کرے،امریکا ~ The News Time

Thursday, 13 October 2011

پاکستان حقانی گروپ کوختم کرے،امریکا


واشنگٹن:  وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنے نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک پاکستان سے افغانستان میں حملے کر رہا ہے اوراسلام آباد حقانی گروپ کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔
واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان میں شدت پسند گروپوں کے محفوظ ٹھکانےموجود ہیں، حقانی نیٹ ورک سمیت دیگرشدت پسند گروپوں کے جنگجو پاکستان سے افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملے کررہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ شدت پسند گروپ نہ صرف امریکی فوجیوں بلکہ پاکستان اور افغانستان کے لیے بھی خطرہ ہیں، افغانستان میں حقانی نیٹ ور ک کےخلاف آپریشن جاری رہےگا۔
ایک سوال پر انہوں نے بتایاکہ امریکا افغانستان میں مصالحتی عمل کی حمایت جاری رکھےگا،مصالحت صرف ان شدت پسندوں سے کی جائے گی جو افغان حکومت کی شرائط پرپورااتریں گے۔

0 comments:

Post a Comment