وہاڑی : پاکستان کے مشرقی صوبے پنجاب کے شہر وہاڑی میں شادی کی تقریبات میں رقص کرنے سے انکار پر شوہر نے بیوی کی ناک اور ہونٹ کاٹ دیے۔
پولیس ذرائع کے مطابق وہاڑی کے قصبہ لڈن میں محمد عباس نامی شخص اپنی اپنی بیوی گلشن بی بی کو شادی کی تقریبات میں ڈانس پر مجبور کرتا تھا جس پر آمادہ نہ ہونے کی صورت میں اکثر دونوں کے درمیان جھگڑا رہتا تھا۔
چند روز قبل گلشن بی بی ملزم سے لڑ کر میکے چلی گئی جس پر ملزم عباس گزشتہ روز اسے منا کر گھر لے آیا اور اس کے ناک اور ہونٹ کاٹ ڈالے جب کہ خود موقع واردات سے فرار ہوگیا۔
گلشن بی بی کو تشویش ناک حالت میں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔
0 comments:
Post a Comment