پاکستان کی سری لنکا پر برتری آج کا تفصیلی سکور کارڈ ~ The News Time

Thursday, 20 October 2011

پاکستان کی سری لنکا پر برتری آج کا تفصیلی سکور کارڈ

تیسرے دن کھیل شروع ہونے پر توفیق عمر اور اظہر علی اپنی اننگز مکمل کرنے کے لیے میدان میں اترے تھے۔
پاکستان کا مجموعی سکور جب دو سو اٹھہتر رن پر پہنچا تو ولیگیدرا کی گیند پر اظہر علی ستر کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔
ان کی جگہ سابق کپتان یونس خان کھیلنے آئے لیکن وہ چورانےگیندوں پر صرف تینتیس رن بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ انھیں بھی ولیگیدرا نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔
یونس خان کے بعد مصباح الحق میدان میں آئے۔ انھوں نے نسبتاً تیز رفتاری سے کھیلتے ہوئے باون گیندوں پر چھیالیس رن بنائے۔ وہ ہیراتھ کی دوسری وکٹ بنے۔
دوسری طرف توفیق عمر نے اپنے سکور میں اضافہ جاری رکھا ہے۔ کپتان مصباح الحق اڑتالیس رن بنا کر آؤٹ ہو گئِے جس کے بعد نوجوان بلے باز اسد شفیق کھیلنے آئے۔ وہ بہت سست رفتاری سے کھیلتے رہے اور انھوں نے اکانوے گیندوں پر چھبیس رن بنائے۔
پاکستان کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جنہوں نے پچھہتر رن بنائے، انہیں ہیراتھ نے آؤٹ کیا تھا۔
اس سے قبل میچ کے پہلے دن سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں ایک سو ستانوے رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔پاکستان کی طرف سے جنید خان نے اچھی بالنگ کرتے ہوئے اڑتیس رن دے کر پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔

0 comments:

Post a Comment