سعودی اسکالر کے سرکی قیمت مقرر ~ The News Time

Thursday, 27 October 2011

سعودی اسکالر کے سرکی قیمت مقرر

یروشلم : اسرائیلی شہریوں نے سعودی عرب کے ممتاز عالم دین کے سر کی قیمت 10 لاکھ ڈالرز مقرر کر دی ہے۔
یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب سعودی عالم شیخ عواد القرنی کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کے اغواءکے بدلے ایک لاکھ ڈالر فی کس کا انعام دینے کا اعلان فیس بک پر کیا گیا۔
العربیہ ٹیلی ویژن کی اردو ویب سائٹ کے مطابق اس اعلان سے اسرائیلی شہری شدید مشتعل ہوگئے ہیں اور یہودیوں نے سعودی عالم دین کے سر کی قیمت 10 لاکھ ڈالرز مقرر کرتے ہوئے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔
علاوہ ازیں فیس بک پر الشیخ القرنی کے اکاو ¿نٹ کو ہیک کرنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہےں کیونکہ ان کی اپیل کے بعد ہزاروں کی تعداد میں افراد نے یہودی فوجیوں کو اغوا بنانے کے ان کے اعلان کی حمایت کی ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق شیخ القرنی نے یہ اعلان اس وقت کیا جب سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر انتہا پسند یہودی آباد کاروں کی طرف سے گزشتہ ہفتے حماس اور اسرائیل کے درمیان ایک سمجھوتے کے تحت رہائی پانے والے فلسطینیوں کےخلاف ایک شر انگیز مہم دیکھنے میں آئی۔
اس مہم کے تحت انتہاءپسند یہودیوں کی جانب سے یہ ترغیب دی گئی تھی کہ رہائی پانے والے کسی ایک فلسطینی کے قتل کے بدلے میں قاتل کو ایک لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment