
ٹانک پولیس کے مطابق امن کمیٹی ٹانک کے امیر جو کہ سول لائن کے علاقے میں امن کمیٹی کے ایک رکن کی بیٹھک میں موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے اندر گھس کر فائرنگ کردی۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ انتی شدید تھی کہ بیٹھک میں موجود دونوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ملزمان جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دونوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش کے لیے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
0 comments:
Post a Comment