لندن۔ ریسکیو 999پر آنیوالی کالز پر غلط کارروائی اور بروقت ایکشن نہ لینے پر پولیس آفیسر کو نوکری سے نکال دیا گیا۔ پولیس کے آزاد تحقیقاتی کمیشن کے مطابق اٹھاون سالہ پولیس اہلکار جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ اس نے مجموعی طور پر ایک سو اکتالیس ایمر جنسی کالز پر بروقت کارروائی نہیں کی۔ ان میں سے بیشتر کالز سنجیدہ نوعیت کےجرائم ،زنا بالجبر،گھریلو تشدد بارے میں تھیں۔ اس کے علاوہ ایک خودکشی بارے اطلاع تھی جس پر وہ فوری کارروائی کرنے میں ناکا ر ہا تھا۔ پینل کے مطابق سات کیسز میں مذکورہ اہلکار نے آنیوالی کالزکے ریکار ڈ کئے گئے نمبروں کے آخری نمبر میں تبدیلی کی۔ آئی پی سی سی لندن کے کمشنر ڈیبوراہ گلاس نے کہا کہ جب لوگ مدد کیلئے ایمرجنسی سروس کو فون کرتے ہیں تو پولیس کو فوری طور پر پیشہ ورانہ طریقے سے کارروائی کرنی چاہئے۔ تاہم مذکورہ اہلکار نہ صرف کالز پر فوری کارروائی کرنے میں ناکام رہا بلکہ اس نے جان بوجھ کر خطرے میں گھرے افراد کی مدد میں رکاوٹ کھڑی کی۔ یہ خوش قسمتی ہے مذکورہ افسر کی اس حرکت سے مشکل میں گھرے افراد کو ئی بڑا نقصان نہیں اٹھانا پڑا۔ اس لئے پولیس اہلکار جو اپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح سے ادا نہ کر سکے اس کو برطرف کر دینا چاہئے۔
0 comments:
Post a Comment