ڈوپ ٹیسٹ،کبڈی ورلڈ کپ سےآسٹریلیاباہر ~ The News Time

Sunday, 13 November 2011

ڈوپ ٹیسٹ،کبڈی ورلڈ کپ سےآسٹریلیاباہر


امرتسر: بھارت میں جاری کبڈی ورلڈ کپ   سے5 آسٹریلوی کھلاڑیوں  کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدآسٹریلیا کی  ٹیم   ٹورنامنٹ اپنا سفر مزید جاری نہیں رکھ سکے گی۔
نمائندے کے مطابق  بھارتی  پنجاب میں جاری کبڈی ورلڈ کپ شروع ہی سے ڈوپ ٹیسٹ کے حوالے سے  متنازعہ چلا آرہا ہے۔
آسٹریلیاں کے 5 کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ  ایک ساتھ مثبت پر پوری ٹیم کوٹورنامنٹ سے باہر کیا گیا۔
ٹورنامنٹ کی انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ  1 یا 2 کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت  آنا تو کوئی بڑی بات نہیں  ہوتی لیکن 5 کھلاڑیوں  کے بعد ٹیم کو مزید میچز کھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ اس حوالے سے آسٹریلوی ٹیم کی انتظامیہ کو آگاہ  کردیا گیا ہے جب کہ  وہ آج ہونے والے  اپنے 5 میچ بھی نہیں کھیل سکے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ہونے والے میچ میں بھی انڈین  نژ اد امریکی کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد کہا جارہا تھا کہ  پاکستان اپنا ہارا ہوا میچ جیت جائے گا۔
یاد رہے کہ  پاکستان  ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے کوالیفائی کر چکا ہے۔

0 comments:

Post a Comment