اسلام آباد: حکومت پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں 3 روزہ انسدادِپولیومہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔
نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق پورے ملک میں چلنے والی مہم کئی علاقوں میں نہیں چلائی گئی جن میں سوات بھی شامل ہے،انسداد پولیو کی حکومتی مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے حفاظتی قطرے پلائے جا رہے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق محکمہ صحت پولیو کے قطرے پلانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں جو کہ گھر گھر جا کر بچوں کو مرض سے بچاو کی ویکسین پلائیں گی۔
محکمہ صحت پاکستان کے مطابق پولیو کے خلاف جاری اس مہم میں صرف ٹیمیں ہی نہیں تشکیل دیں گئی بلکہ سرکاری و نجی اسپتالوں میں بھی اس کا انتظام کیا گیا ۔
ادھر عالمی ادارہ صحت نے بلوچستان کے ضلع چمن کو دنیا بھر پولیو کے حوالے سے ہائی رسک قرار دے دیا ہے جس میں رواں سال 17 نئے کیسز سامنے آئے ہیں کیونکہ گذشتہ سال انسداد پولیو مہم کے دوراں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے تنخواہیں نہ ملنے پر بائیکاٹ کیا تھا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل لیڈی ہیلتھ ورکز نے تنخواہوں سمیت نوکریاں پکی نہ کرنے کے خلاف سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر احتجاجی مظاہر ہ کیا تھا۔
0 comments:
Post a Comment