لیبیا کی قومی عبوری کونسل کے سربراہ مصطفی عبدالجلیل نے اتوار کے روز لیبیا سے کرنل معمر القذافی کے اقتدار کے خاتمے اور ملک کی آزادی کا اعلان کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ ملکی قوانین کا ماخذ اسلامی شریعت ہو گی۔
بنغازی میں منعقدہ تقریب آزادی سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی عبدالجلیل نے کہا کہ اسلامی شریعت کے خلاف تمام ملکی قوانین بشمول تعدد ازواج پر پابندی کا قانون منسوخ کر دیئے گیے۔ عبدالجلیل نے تمام سول اور فوجی اہلکاروں کے لئے معافی کا اعلان کیا۔ معافی پانے والوں میں میجر جنرل یونس اور ان کے ہم پیالا افسر بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک سے سود کے خاتمے کے لئے اسلامی بینکاری متعارف کرائیں گے۔ انہوں نے ملک سے استبدادی حکومت کے خاتمے کی جنگ لڑنے والوں کے لئے آٶٹ آف ٹرن ترقیوں کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی وہ کرنل قذافی کے دور حکومت میں تلف ہونے والے حقوق کا بدلہ لیتے وقت درگزر سے کام لیں۔ انہوں نے شامی اور یمنی عوام کی انقلابی جدوجہد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
0 comments:
Post a Comment