اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ میکسیکو دنیا بھر میں صحافیوں کیلئے پانچواں خطرناک ترین ملک ہے جہاں صرف سن دو ہزار سے لیکر اب تک ستر صحافی ہلاک ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ اور امریکی حقوق انسانی کی تنظیم کی جانب سے جاری کی گئی مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میکسیکو میں 2011 کے دوران تیرہ صحافی ہلاک ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں سترصحافی ہلاک ہوئے جبکہ تیرہ لاپتہ ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق صحافیوں کی اکثریت منشیات سمگلروں کیخلاف رپورٹنگ کے دوران ہلاک ہوئی۔ میکسیکو کی امور خارجہ کمیٹی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جیسس زامور نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں صحافیوں کے تحفظ کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment