لاہور: سینئروفاقی وزیرچوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے گیس کے حصہ میں کمی کا فارمولا قبول کرکے پنجاب کی انڈسٹریز تباہ کر دیں ہیں۔
لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سینئروفاقی وزیر برائے صنعت و دفاعی پیداوار چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنی سیاست چمکانے کے لیے سابق دور کے ترقیاتی منصوبے بند کر دیے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام چیمبرز کو مل کر اپنے مسائل کے حل کے لیے متحرک ہونا ہوگا۔ چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک میں انڈسٹری تیزی سے بڑھ رہی ہے جب کہ پاکستانی صنعت زوال کا شکار ہے۔
0 comments:
Post a Comment