پی آئی اے کا ایک اور اسکینڈل ~ The News Time

Saturday, 15 October 2011

پی آئی اے کا ایک اور اسکینڈل


اسلام آباد : مالی بحران کی شکار پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن میں ایک اور اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے، پی آئی اے نے اپنے 2جمبو بوئنگ 747 گراؤنڈ کرکے 25 سال پرانے یونانی طیارے ساڑھے 7ملین ڈالر کرایہ پر حاصل کرلیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے یونانی کمپنی ہیلینک امپریریکل ایئرویز کےدو جہاز عملے سمیت کرائے پر حاصل کیے ہیں، جن کی ایک ہزار گھنٹے کی مسافت کا کرایہ ساڑھے 7 ملین ڈالر ہے۔
پی آئی اے کے گراؤنڈ کئے گئے جہازوں کے انجن بروقت اوورہالنگ نہ ہونے کے باعث بے کار کھڑے ہیں جب کہ کرائے پر لیے گئے یونانی جہاز 25برس پرانے ہیں اور ان کی قیمت پی آئی اے کی طرف سے ادا کیے جانے والے کرائے سے بھی کم ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کرائے کے جہازوں میں سے ایک تاحال ایوی ایشن کی طرف سے اجازت نہ ملنے کے باعث فلائی نہیں کر رہا۔
علاوہ ازیں پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائین کی چھ پروازیں گراؤنڈ ہیں جن میں سے 3 معمول کی اوور ہالنگ جب کہ بقیہ 3 فنی خرابی کے باعث نہیں اڑ رہیں۔

0 comments:

Post a Comment