’قریشی کا پیپلزپارٹی چھوڑنےکافیصلہ‘ ~ The News Time

Thursday, 13 October 2011

’قریشی کا پیپلزپارٹی چھوڑنےکافیصلہ‘


اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہناہےکہ انہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے فیصلے کا انتظار ہے اس کے بعد وہ پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہناہےکہ وہ قومی معاملات پر اصولی موقف سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے چاہے اس کے لئے انہیں کچھ بھی کرناپڑے۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی پیپلز پارٹی چھوڑنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔

0 comments:

Post a Comment