ہفتے میں 2 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری ~ The News Time

Thursday, 13 October 2011

ہفتے میں 2 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد: پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کےلئے وفاقی اداروں میں ہفتے میں 2 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہےجس کا اطلاق 15 اکتوبر سے ہوگا۔
ہفتے میں دو چھٹیوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعے تک دفتری اوقات صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہوگا جب کہ جمعے کے روز دوپہر ساڑھے 12 سے 2 بجے جمعہ کی نماز کا وقفہ ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاق کے زیرانتظام تمام ادارے اس پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔
یادرہے ہفتے میں دو چھٹیوں کا فیصلہ گزشتہ روز وزیراعظم کی سربراہی میں توانائی کے بحران پر قابو پانے سے متعلق بلائےجانےوالےوفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیاتھا۔

0 comments:

Post a Comment