جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 6افراد ہلاک ~ The News Time

Thursday, 13 October 2011

جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 6افراد ہلاک


جنوبی وزیرستان: پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کی تحصیل بیرمل میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔
سرکاری و انٹیلی جنس ذرائع نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہے کہ حملہ تحصیل بیرمل کے زیرو پوائنٹ مقام پر کیا گیا جس میں 2 میزائلوں کی مدد سے شدت پسندوں کے  محفوظ ٹھکانوں کو نشانہ بیایاگیا۔
قبائلی علاقوں میں امریکی جاسوس طیاروں کا آج یہ دوسرا حملہ ہے۔ جمعرات کی صبح شمالی وزیرستان میں ڈانڈے درپہ خیل پرامریکی جاسوس طیاروں کے حملے میں 4 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئےتھے جن میں حقانی نیٹ ورک کا اہم کمانڈر بھی شامل تھا۔
آج ہونےوالے امریکی حملوں میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

0 comments:

Post a Comment