کابل : افغانستان میں سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکوں میں 2 امریکی اور 7 افغان فوجی ہلاک ہوگئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ایساف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی افغانستان میں بدھ کے روز سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں اتحادی افواج کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والے اتحادی فوجی امریکی ہیں۔
دوسری طرف افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں بم دھماکے میں 7افغان فوجی ہلاک ہوگئے،افغان فوجی گاڑی سڑک سے گزررہی تھی کہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بم گاڑی کو اڑا دیا گیا۔
صوبائی گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکا ضلع رزگون میں ہوا۔ مغربی صوبہ میں یہ دھماکا ایسے وقت میں ہوا جب اتحادی افغان فرسز نے القاعدہ اور طالبان کے خلاف جاری جنگ کی وجہ پاکستان سے ملحقہ مشرقی سرحدی علاقے پر مرکوز کر رکھی ہے۔
قبل ازیں افغانستان میں اتحادی افواج کے انخلا کے سلسلے میں فرانسیسی فوج کا200 فوجیوں پر مشتمل گروپ افغانستان سے چلا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر سرکوزی کی جانب سے فوجی انخلا کے اعلان کے بعد یہ پہلا گروپ ہے جب کہ مزید 600 فرانسیسی فوجی آئندہ سال 2012 میں افغانستان سے چلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں فرانسیسی فوجیوں کی تعداد 40 ہزار ہے جن میں اکثریت صوبہ کیسپیا میں تعینات ہے۔



0 comments:
Post a Comment