اس مقصد کے لئے آپ کو سویڈن جانا ہوگا جہاں زمین کے اندر 509 فٹ گہرائی میں موجود چاندی کی کان کو رہائشی ہوٹل کی شکل دے دی گئی ہے۔
اس کان میں ایک عجائب گھر، سینما، 2 کھانے کے کمرے اور ایک رہائشی کمرا ہے جہاں 2 افراد شب بسری کر سکتے ہیں۔
یہاں آپ کو پہنچائے گے تو انتظامیہ کے افراد ہی مگر رات تنہا گزارنا پڑے گی، کیونکہ وہ لوگ آپ کو چھوڑ کر واپس اوپر چلے جائیں گے۔
یہاں رات کو قیام کے دوران ایک دشواری یہ ہے کہ اگر بیت الخلاءجانے کی خواہش ہو تو آپ کو 509 فٹ گہرائی سے اوپر 165 فٹ کی سطح پر آنا پڑے گا۔
اور فون یا انٹرنیٹ کا تو اتنی گہرائی میں تصور بھی ممکن نہیں۔
ان تمام مشکلات کے باوجود اگر کوئی شخص اس ایڈونچر کو پورا کرنا چاہے تو بس 580 ڈالرز دے کر وہ ایک شب کے لئے کمرا اپنے نام کراسکتا ہے
0 comments:
Post a Comment