جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ،4ہلاک ~ The News Time

Friday, 14 October 2011

جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ،4ہلاک

جنوبی وزیر ستان: پاک افغان سرحدی ڈویژن جنوبی وزستان کی تحصیل برمل کے علاقے باغڑہ میں ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
نمائندہ دی نیوز ٹرائب  کے ذرائع کے مطابق جاسوس طیارے سے ایک مکان پر 9 میزائل فائر کیے گئےجس سے گھر میں موجود 4 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 9افراد کے زخمی ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ امریکا کی جانب سے ہونے والے حملے کا نشانہ مولوی نذیر کا گروپ تھا۔
یاد رہے پاکستان شمال مغربی  سرحدی علاقوں جنوبی و شمالی وزیرستان میں امریکا اور اتحادی فوج کی جانب سے چوتھا حملہ ہے جس میں اب تک 20 کے قریب لوگ مارے جاچکے ہیں  جن میں 2 ڈرون حملےگذشتہ روز امریکی نمائندہ خصوصی مارک گراسمین کی پاکستان کے دورے پر اعلیٰ حکام سے ملاقات کے دوران ہوئے۔

0 comments:

Post a Comment