کراچی: پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے اورنگی نمبر 10 کے باڑے میں موجود پانی کی ٹنکی سے 3 لڑکیوں کی لاشیں ملی ہیں۔
ایس ایس پی سائٹ نے لڑکیوں کی لاشوں برآمد ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاشیں بھنسوں کےبارڑے موجود پانی کی ٹینکی سے ملی ہیں جو کہ گھر کے ساتھ ہیں موجود ہے۔
نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق ملنے والی لاشیں 3 لڑکیاں بہنیں بتائی جاتیں ہیں جن کے نام عظمیٰ،نشا اور سمیر ا ہیں جن میں 2 معذور تھیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ لڑکیوں کی موت پانی میں ڈوب جانے کی وجہ سے ہوئی جب کہ ان کو پانی میں کس نے ڈالا یہ تحقیق کے بعد ہی سامنے آئے گی۔
پولیس نے بتایا کہ لڑکیوں کی لاشوں کو تفتیش کے لیے بھیج دیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے پر ہی کہا جاسکے گا کہ قتل کی وجوہات کیا ہیں۔
ذرائع کے مطابق متاثریں فیملی پنجاب سے کراچی منتقل ہوئی تھی جن کی کسی سے کوئی دشمنی بھی نہیں ہے۔
0 comments:
Post a Comment