پاکستان:جنسی زیادتی کاشکاربچیوں کی عمر13سال ~ The News Time

Friday, 14 October 2011

پاکستان:جنسی زیادتی کاشکاربچیوں کی عمر13سال


کراچی : پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے دارلحکومت میں جنسی زیادتی کے متاثرین کی اوسط عمر13سال ہوگئی جن کی بڑی تعداد پڑوسیوں کے ہاتھوں زیادتی  کاشکارہوئی ہے۔
پاکستان کے نجی ٹی وی جیو سےبات کرتے ہوئے’واراگینسٹ ریپ،نامی این جی اوکی ڈائریکٹرسارہ زمان نےجنسی زیادتی کےکیسز پر بات کرتے ہوئے بتایاکہ رواں سال کی پہلے چھ ماہ کے دوران کراچی میں جنسی زیادتی کے138میڈیکولیگل ٹیسٹ کے بعد محض24 مقدمات درج کئے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں تیزی سے اضافے کے باعث زیادتی کاشکارہونے والوں کی اوسط عمر18سال سےکم ہوکر13سال ہوگئی ہے۔
سارہ زمان نے بتایا کہ جنسی زیادتی پرسزاپانے کی شرح 4فیصد ہے۔
ان کاکہناتھاکہ گزشتہ برس ملک بھرمیں بچوں سے جنسی زیادتی کے2ہزار252میں سے صرف38مقدمات کا فیصلہ متاثرہ افراد کے حق میں ہواتھا۔
یاد رہےکہ 2010ء میں جنسی زیادتی کاشکار ہونیوالے67 فیصد 16سال سےکم عمر بچے تھےجن میں 14 فیصد کم عمر لڑکےتھے۔

0 comments:

Post a Comment