واشنگٹن :ممنوعہ حدودمیں2طیارےداخل ~ The News Time

Saturday, 22 October 2011

واشنگٹن :ممنوعہ حدودمیں2طیارےداخل


واشنگٹن :امریکی صدر بارک اوباما کی رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ کے قریب ایک بار پھر 2سویلین طیاروں کے داخل ہونے پر کھلبلی مچ گئی۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں سویلین طیارے امریکی دارالحکومت واشنگٹن کی ممنوع حدود میں 72منٹ تک پرواز کرتے رہے جس سے مقامی انتطامیہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
امریکی حکام کے مطابق فضائیہ کے طیارے ایف 16نے ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے والے طیاروں کو گھیرے میں لے کر انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریڈیو رابطہ بحال ہونے پر ان طیاروں کی سمت موڑ کر منزل کی جانب جانے کی اجازت دی گئی۔
امریکی حکام نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے طیارے کی  تفصیلات نہیں بتائی۔
واضح رہے کہ رواں برس واشنگٹن کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کا پانچواں واقعہ ہے اس سے قبل جون اور جولائی کو بھی اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment