پشاورمیں گوشت100فیصدمہنگا ~ The News Time

Saturday, 22 October 2011

پشاورمیں گوشت100فیصدمہنگا


the meat store by dnunz619 on flickr.comپشاور : پاکستان کے شمالی صوبے خیبرپختون خوا کے دارالحکومت پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے گوشت کی قیمت میں 100فیصد اضافہ کردیا ہے۔
انتظامیہ کی طرف سے مارکیٹ ریٹ کے موافق نیا نرخ نامہ جاری کردیاگیا۔
ڈی سی او پشاور کی طرف سے جاری نرخنامے کے مطابق بھینس کا گوشت 160 روپے فی کلو گرام سے بڑھا کر 200 روپے اور گائے کا گوشت 170 سے بڑھا کر 220 روپے فی کلو کردیا گیا ہے۔
قیمت کی فی کلوگرام قیمت 190 سے بڑھا کر 240 روپے کردی گئی جب کہ بکرے کا گوشت 270 روپے سے بڑھا کر 400 روپے فی کلو اور دنبے کا گوشت 260 سے بڑھا کر 450 روپے فی کلو گرام کردیاگیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment