انقرہ: ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں 2دھماکوں میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ریاستی گورنر نورتن یلماس کے مطابق صوبہ بتلس کے قصبے گرائمک میں روڈ کے کنارے نصب بم اچانک روز دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے زد میں آکر 5 پولیس اہلکار اور شہری ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔
نورتن یلماس نےشک ظاہر کیا کہ مذکورہ دھماکا کردش باغیوں کی کارروائی ہوسکتی ہے کیوں کہ وہ اس علاقے میں پہلے بھی تخریبی سرگرمیاں کرتے رہے ہیں۔
ترکی کے سرکاری ٹی وی ٹی آر ٹی کے مطابق مارے جانے والوں میں ایک باپ اور اس کی 2 سالہ بیٹی بھی شامل ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
علاوہ ازیں اس سے کچھ دیر قبل بھی اسی صوبے میں ایک دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ ترکی کے جنوب مشرقی علاقوں میں سے1984ء اب تک کردش باغیوں کے حملوں اور دھماکوں میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment