استعفوں کاآپشن زیرغورنہیں،نواز ~ The News Time

Thursday 17 November 2011

استعفوں کاآپشن زیرغورنہیں،نواز


سکھر:پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہاہےکہ استعفوں  کا آپشن موجود ہے لیکن زیرغور نہیں ہے۔
سکھر ایئر پورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ  وقت آگیا ہے کہ  عوام حکومت کو خیر باد کہہ دے۔
انہوں نے بتایاکہ موجودہ حکومت نے لوٹ مار ،کرپشن اور پریشانیوں میں کئی گنا اضافوں کے علاوہ کچھ نہیں  دیا جبکہ  ہم شروع دن ہی سے حکومت کی عوام کش پالیسوں کےمخالف ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ  صدر زرداری کی موجود حکومت کے خلاف مسلم لیگ کی تحریک جاری ہے جس کے ذریعے حکومت سے نجات حاصل کی جائےگی۔
انہوں نے بتایا کہ  شاہ محمود قریشی سے بات ہوئی ہے ان سے 22 نومبر کو ملاقات ہوگی۔
ائیر پورٹ سے وہ شکار پور کےلیے روانہ ہوئے  جہاں چک میں 3 ہندوں ڈاکٹروں  کے قتل پر تعزیت کے بعد  انہوں نے کہاکہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔
نواز شریف نے کہاکہ میں ہندوں بھائیوں سے کہتا ہوں کہ وہ ملک چھوڑ کر کہیں بھی جانے  ضرورت نہیں  یہ ان ہی کا ملک ہے۔
انہوں نے کہاکہ جس دن ہندوں ڈاکٹر قتل ہوئے تھے وزیر اعلیٰ سندھ  کو چاہیے تھا کہ وہ وزراء کو کہہ دیتے کہ جب تک قاتل گرفتار نہ ہوں آپ میں سے کوئی بھی کراچی نہیں آئےگا۔
مدیجی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نےکہاکہ میں عوام کی تقدیر بدلنا چاہتاہوں خاص طور پر سندھ کی عوام کی جن کے بچے تعلیم سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں چاہتاہوں سیلاب متاثرہ علاقوں سمیت پورے صوبے میں نئے تعلیمی ادارے بنیں۔
صدر آصف علی زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ خود آکر دیکھیں کہ سندھ میں بسنے والے ہندوں کس طرح کی زندگی بسر کررہے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment