پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق 4:00 بجے شروع ہوگا۔ ~ The News Time

Monday, 14 November 2011

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق 4:00 بجے شروع ہوگا۔


دبئی: پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں کا دوسرا میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق 4:00 بجے شروع ہوگا۔
نمائندے  کے مطابق  کل دونوں  ٹیموں نے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں  کی  پاکستان ٹیم کی کوشش ہے کہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے۔
سری لنکا کے کوچ نے اپنی ٹیم کے ساتھ بیٹھ کر حکمت عملی کو آخری مرحلے میں پہنچادیا ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگئی کہ ٹیم اپنا کھویا ہوا اعتماد دوبارہ حاصل کرلے کیونکہ  ٹیم کھیل کے ہر شعبے میں مضبوط ہے۔
دبئی  کرکٹ اسٹیڈیم  میں پریکٹس کے بعد میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  یونس خان نے کہاکہ  موجودہ ٹیم میرے پورے کیرئیر کی بہترین ٹیم  ہے۔
انہوں نے کہا کہ  موجودہ ٹیم  بیٹنگ اور بالنگ سمیت کھیل کے ہر شعبے میں پرفارم کررہی ہے اس کا کریڈٹ سابق کوچ وقار یونس  کو جاتا ہے جنہوں نے ورلڈ کی تیاری کےد وران کئی اہم فیصلے کیے جس سے ہماری فٹنس کے مسائل کم سے کم ہوتے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ  ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا کھیل کو سادگی سے لیا جب کہ ونڈے مقابلوں میں بنیادی  چیزوں پر ہی توجہ دیں گے کیونکہ ہم اپنے کھیل میں تسلسل لے کر آنا چاہتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment