بیجنگ : ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ستمبر2011ء کےآخر تک ایڈز کے مریض اور ایچ آئی وی کے حامل افراد کی تعداد 4 لاکھ29 ہزار تک ہو چکی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 11 مہینوں میں تقریباْْ 60 ہزار نئے ایڈز کے مریض رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔
چین میں اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے ایڈز کے تعاون سے ہونے والی ایک کانفرنس میں چین کے وزیر صحت چئن زہو نے کہا کہ ملک میں 1980 سے اب تک 16 ہزار 400 ایڈز کے مریض رجسٹرڈ کیے ہیں جب کہ86 ہزار اموات ریکارڈ کی ہیں۔
یاد رہے کہ سال 2009 میں منسٹری کی جانب سے یو این ایڈز اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے باہمی اشتراک سے کرائے گئے ایک سروئے کے مطابق سال کے آخر تک 7لاکھ 40 ہزار ایڈز کے مریض ریکارڈ کیے گئے تھے جن میں سے بڑی تعداد موت کا شکار ہوچکی ہے۔
چئن نے کہا کہ ایچ آئی وی کے مریض تیزی سے ایڈز میں مبتلا ہو رہے ہیں اور اس بیماری کا تیزی سے پھیلاؤ ملکی معیشت پر اثر انداز ہو رہا ہے۔
0 comments:
Post a Comment