SMS لیگی کارکنان کونوازکا ~ The News Time

Monday, 17 October 2011

SMS لیگی کارکنان کونوازکا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کارکنان کو بذریعہ موبائل فون ایس ایم ایس کرکے حکومت مخالف تحریک میں شمولیت کے لیے نام مانگ لیے۔
دی نیوز ٹرائب کے نمائندے کے مطابق لیگی قائد نےایس ایم ایس پیغام میں کارکنوں سے کہا ہے کہ آؤ مل کر پاکستان بچائیں اور اس کی تعمیر کریں، آؤ مل کر کرپشن، مہنگائی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت مخالف تحریک کے دوسرے مرحلے کے لیے 26اکتوبر کا ناصر باغ لاہور پہنچیں تاکہ ملک کو مشکلات سے نجات دلائی جاسکے۔
نمائندہ دی نیوز ٹرائب نے یہ بھی بتایا کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ نے کارکنان کو نام بھیجنے کے لیے نمبرز بھی جاری کردیے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment