بے نظیرکےمزارپرلیڈی ہیلتھ ورکرزکامظاہرہ ~ The News Time

Monday, 17 October 2011

بے نظیرکےمزارپرلیڈی ہیلتھ ورکرزکامظاہرہ

 لاڑکانہ:  وزیر اعظم پاکستان کے پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی میں 17 سالوں سے   اپنے فرائض سرانجام دینے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز  اور انتظامی عملے کے سیکڑوں  افراد نے احتجاجی مظاہر ہ کیا ہے۔
نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق  محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار کے باہر  ملک بھر سے آئی  ہوئی مظاہر یں نے کے چاروں صوبوں بشمول آذاد کشمیر  میں پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
مظاہر ین نے کہاکہ ہمیں 4 ماہ کی تنخواہ اور ملازمت میں مستقل کیا جائے ہم نے ابھی صرف پولیو مہم کا بائیکاٹ کیا اس کے بعد احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔
 مظاہر ےسے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی  صوبائی صدر نگہت لغاری نے صحافیوں کو بتایا کے 17 سال قبل 1994 میں وزیر اعظم پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی اور بنیادی صحت شروع کر کے ہمیں بھرتی کیا گیا تھا جس کا  شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اعلان کیا تھا۔
 انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان  پیپلز پارٹی نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ اگر ہماری حکومت  ایک پھر قائم ہوگئی تو ہمیں مستقل کیا جائے گا لیکن ہمیں مستقل کر نے کے بجائے چار ماہ سے تنخواہیں تک ادا نہیں کی گئی جس کی شکایت لے کر  آج ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے پاس آئے ہیں کے ان کے نام پر قائم ہو نے والی حکومت ان کے ہمارے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں کر رہی۔
نگہت لغاری نے بتایا کے پولیو مہم سمیت بنیادی ٹیکوں کے کورسسز لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جاکے عوام کو فراہم کرتیں ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کے دو دن تک گڑھی خدا بخش بھٹو میں احتجاجی مظاہرہ جاری رہے گا جب کے چوبیس اکتوبر سے شروع ہو نے والے انسداد پولیو مہم سے لیڈی ہیلتھ ورکرز چاروں صوبوںسمیت آزاد کشمیر میں بھی بائیکاٹ کریں گئیں۔
لیڈی ہیلتھ ورکز کے مظاہرے کے دوران  بے نظیر کے مزار پر حاضری دینے والے وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر ارباب عالمگیر خان نے لیڈی ہیلتھ ورکرز سے ملاقات کی۔
 اس موقع پر وفاقی وزیر نے مظاہرین کو یقین دلایا کے وہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مستقلی کا معاملہ اگلے ہفتے ہونے والے قومی مفاداتی کونسل کے اجلاس میں اٹھائیں گے لیکن وفاقی وزیر کی یقین دہانی کے باوجود مظاہرین نے احتجاجی ختم نہیں کیا اور مظاہرہ جاری رکھا ۔

0 comments:

Post a Comment