لاہور: پاکستان کے دوسرے بڑے شہرلاہورمیں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام ہونے والے آل پاکستان سٹوڈنٹ کنونشن میں ملک کے پانچوں صوبوں سمیت آزادکشمیر سےطلبہ کی بڑی تعداد شریک ہے.
منتظمین نے اسٹوڈنٹ کنونشن کودنیابھرمیں دکھانے کےلئے انٹرنیٹ پرلائیوبراڈکاسٹنگ کے انتظامات کے علاوہ ایسے سلوگنز اختیارکئے ہیں جواس وقت پاکستان میں اکثریت کی زبان پرہیں۔
اسٹوڈنٹ کنونشن کے دوران شرکاء سے پاکستان میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے قائم کئے گئے ادارے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی بحالی کے لئے آن لائن سروے بھی کیاجارہاہے کہ جس کے ابتدائی نتائج کے مطابق 80فیصد شرکاء کاکہناہےکہ ایچ ای سی کو بحال کیاجائے۔18فیصدنے عدم بحالی کے لئے رائے دی ہے جب کہ 2فیصدنے اپنی عدم واقفیت کااقرارکیاہے۔
“امیدبنو،تعمیرکرو،سب ملکرپاکستان کی”کے سلوگن کو اختیارکرنے کاسبب اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی عبدالرشید کے نزدیک پاکستانی نوجوانوں میں ملکی حالات کوبہترکرنے کی امیداوراس میں اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش ہے۔پاکستانی طلبہ سیاست میں سب سے قدیم تنظیم کے موجودہ سربراہ کاکہناہےکہ “آج کاپاکستانی نوجوان تبدیلی چاہتاہے لیکن وہ کسی ایسے ایجنڈے کوقبول کرنے پرتیارنہیں جو تبدیلی کے نام پر زبردستی اس پرمسلط کی جائے”۔
جمعیت کے اجتما ع عام میں پاکستان بھرسے طلبہ کی کثیرتعداد شریک ہوئی ہے وہیں جماعت اسلامی پاکستان کے علاوہ پاکستان و بھارت کے درمیان متنازعہ کشمیرسمیت ترک وزیراعظم رجب طیب ایردوغان کے پیغامات بھی اجتماع کے شیڈول کاحصہ ہیں۔ اخوان المسلمون کے صدرمصرمیں انتخابات کے سبب خودشریک نہیں ہوئے تاہم ان کے بھیجے گئے اعلی سطحی وفدنے طلبہ کنونشن میں شرکت کی جب کہ چین،ملائشیا،انڈونیشیا،یوگنڈا،سری لنکا،اردن،افغانستان اورقازقستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے وفودبھی شریک رہے۔
اسٹونٹس کنونشن کے دوران لیڈرشپ فیسٹیویل ،بک فئیر،انٹرنیشنل یوتھ ایکسپوکا بھی اہتمام کے گیا ہے.
0 comments:
Post a Comment