اسلام آباد: پاکستان کے وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ پنجاب کے مقتول گورنر سلمان تا ثیر کے اغواء ہونےوالے بیٹے شہباز تاثیر زندہ ہیں اور پاک افغان سرحد کےقریب موجود ہیں۔
وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہاہےکہ شہباز تاثیر کے بارے بہت سی معلومات اکٹھی کرلی ہیں لیکن مزید کچھ نہیں بتاسکتا۔
یادرہے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے کو26 اگست 2011ء کو پنجاب کےصدر مقام لاہور کے علاقے گلبرگ سے اغواء کیا گیا تھا۔
شہباز تاثیر کی گاڑی کو مسلح موٹرسائیکل سواروں نے حسین چوک پر روک کر قریبی گلی میں لے جا کر اغواء کیاتھا
0 comments:
Post a Comment