لاہور : چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کی درخواست پر انٹر کے نتائج میں غلطیوں کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔
نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق کمیشن کی سربراہی جسٹس شاہد سعید کریں گے جب کہ کمیشن ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو پیش کرے گا۔
واضح رہے کہ پنجاب بھر میں انٹر کے امتحانات میں بڑے پیمانے پر غلطیوں اور طلباء کے احتجاج کے بعد نتائج منسوخ کر دیئے گئے تھے جس کے بعد پنجاب حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے بھی درخواست دی تھی۔
0 comments:
Post a Comment