پی پی پی تشدد کی سیاست ترک کرے،احسن اقبال ~ The News Time

Sunday, 30 October 2011

پی پی پی تشدد کی سیاست ترک کرے،احسن اقبال


اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں ن لیگ کے دفاتر جلا کر ہماری پارٹی کی مقبولیت کو ختم نہیں کیا جا سکتا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت تمام کرپٹ قوتیں مسلم لیگ کے خلاف صف آرا ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو تشدد کی سیاست ترک کرنی چاہیے، پاکستان مسلم لیگ ن ایک پر امن جماعت ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پنجاب سمیت ملک کے کسی بھی علاقے میں پی پی پی کی سطح تک نیچے نہیں جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب پاکستان مسلم لیگ ن کے سندھ کے مختلف علاقوں میں تین دفاتر کو نامعلوم افراد کی جانب سے آگ لگا دی گئی تھی۔

0 comments:

Post a Comment