کراچی: وفاق اور صوبہ سندھ میں حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین کا کہناہےکہ کراچی میں ریاستی دہشت گردی، قتل غارت گری کی بنیاد نواز شریف نے ڈالی ہے۔
ایم کیو ایم کے اراکین نے کہاہےکہ نواز شریف نے کالعدم تنظیموں سے رابطے کرکے عسکری ونگ بنانے کی بنیاد رکھی، کراچی کے حالات اس وقت خراب ہوئے جب غوث علی شاہ وزیراعلی تھے۔
انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم جمہوریت کے خلاف سازشوں کی راہ میں رکاوٹ ہے اس لئے نواز شریف ہم سے تکلیف ہے۔
یادرہے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نوازشریف نے اپنے دورہ سندھ کے دوران پاکستان کے نجی ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہاتھاکہ ملک میں دہشت گردی کی بنیاد ایم کیو ایم نے رکھی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم کو واضح کرنا ہوگا کہ وہ صاف ستھری سیاست کرنا چاہتی ہے یا مسلح ونگ کےذریعے دہشت گردی۔
0 comments:
Post a Comment