افغان سرحد پرپاکستانی فورسزتعینات ~ The News Time

Tuesday, 18 October 2011

افغان سرحد پرپاکستانی فورسزتعینات

راولپنڈی : پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے روکنے کے لیے افغان سرحد پر فوج اور ایف سی تعینات کر دی گئی ہے۔
میجر جنرل اطہر عباس نے ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان دہشت گردوں کے حملوں میں پولیس، لیویز اور ایف سی کے قریبا 100اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ افغانستان میں اتحادی افواج کو دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی نشاندہی بھی کی گئی لیکن نیٹو نے کوئی کارروائی نہیں کی۔
فوجی ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان کے علاقوں کنڑ، نورستان اور ننگرہار میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں لیکن ان علاقوں میں افغان سکیورٹی فورسز بھی موجود نہیں ہیں۔

0 comments:

Post a Comment