.jpg)
موغادیشو: افریقی ملک صومالیہ کی مزاحمت کار تنظیم الشباب نے کینیا کو خبر دار کیا ہے کہ وہ صومالیہ کی سرزمین سے نکل جائے ورنہ ایک خونی جنگ کے لیے تیار ہو جائے۔
کینیا کی فوج صومالیہ کی سرحد کے اندر الشباب کے خلاف کارروائی میں مصروف ہے۔
الشباب کے ترجمان علی محمد راگے نے خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہ الشباب کے جنگجو کینیا پر حملہ کر دیں گے۔
بی بی سی کے مطابق صومالیہ کے مزاحمت کار گروہ کا جنوبی صومالیہ کے اکثر علاقوں پر مکمل کنٹرول ہے، الشباب نے ایک بار تردید کی ہے کہ وہ کینیا سے غیر ملکیوں کے اغوا میں ملوث ہے۔
الشباب کے ترجمان نے کہا کہ ’ہم اپنا دفاع کریں گے ، کینیا جنگ کا مطلب نہیں سمجھتا، ہم سمجھتے ہیں کہ جنگ کیا ہوتی ہے۔
الشباب کے ترجمان نے کہا کہ کینیا کی بلند و بالا عمارتوں کو تباہ کر دیا جائے گا۔
0 comments:
Post a Comment