دل جوان ہو تو عمر کا کوئی تصور نہیں ~ The News Time

Thursday, 27 October 2011

دل جوان ہو تو عمر کا کوئی تصور نہیں


بھوپال : سر پر سہرا سجانا بیشتر نوجوانوں کی خواہش ہوتی ہے مگر بھارت میں 120 سالہ شخص نے اپنی عمر سے نصف خاتون سے دوسری شادی رچا کر سب کو حیران کردیا ہے۔
شمال مشرقی بھارتی ریاست مدھیہ پردیشن کے گاﺅں ست گھڑی میں 120 سالہ حاجی عبد النور نے 60 سالہ سموئی بی بی کے ساتھ اپنے گاﺅں کے 500 مہمانوں کے سامنے نکاح کیا۔
اس شادی کے بعد عبدالنور نے خود کو دنیا کا سب سے معمر دولہا قرار دینے کا دعویٰ کیا ہے۔
حاجی صاحب کی پہلی زوجہ 2005ءمیں انتقال کر گئی تھی اور اس کے بعد وہ اپنے بچوں پر شادی کرانے کے لئے زور دیتے رہے۔
ان کے بیٹے کے مطابق 100 سال سے زائد عمر کے شخص کے لئے دلہن کی تلاش کوئی آسان کام نہیں مگر ہم اپنے لئے نئی ماں ڈھونڈنے میں کامیاب رہے۔
اس وقت گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں 114 سالہ جاپانی شخص کو معمر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

0 comments:

Post a Comment