اسلام آباد: پاکستان کی عدالت عظمیٰ کی خالی اسامیوں کو پرکرنے کے لئے جوڈیشل کمیشن نے 4 ججز کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ منظوری چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی زیرصدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں دی گئی۔
سپریم کورٹ میں ججز کی خالی اسامیوں کے لئے جسٹس سید گلزار، جسٹس اعجاز افضل، جسٹس اظہر گل اور جسٹس اطہر سعید کے نام شامل ہیں۔ جب کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے لئے جسٹس شیخ عظمت اور پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے لئے جسٹس دوست محمد کو نامزد کیاگیاہے۔
جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تین ججز کی تقرری کی منظوری دی ہے جس میں پنجاب سے شوکت صدیقی ایڈوکیٹ، فاٹا سے سیشن جج عظیم آفریدی اور سندھ سے ایم قریشی ایڈوکیٹ کو کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔
عدالت عظمٰی کی جانب سے ججز کے ناموں کی سمری کو حتمی شکل دے کر پارلیمانی کمیٹی کو بھیجی جائے گی جہاں اسے 14 دن میں منظور کیاجائےگا۔
0 comments:
Post a Comment