طرابلس: عرب ٹی وی کے مطابق لیبیا کے 42 سال تک بلاشرکت غیرے حکمران رہنے والے معمر قذافی کو نامعلوم مقام پر دفن کردیا گیاہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے بتایا کہ قذافی کی نماز جنازہ میں کئی اہم مسلم علما ء نے شرکت کی تھی جنہیں لیبیائی صحرا میں نامعلوم جگہ پر دفن کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے مزید بتایا کہ معمر قذافی کے آبائی قبائل سے ان کی لاش کو وصول کرنے کے بارے میں عبوری کونسل کی جانب سے کوئی بات نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ معمر قذافی کو ایک ہفتہ قبل لیبیا کی قومی عبوری کونسل کے فوجیوں نے گرفتاری کے دوران تشدد کرکے ہلاک کردیا تھا۔
0 comments:
Post a Comment