وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے مختلف اراکین پارلیمنٹ نے جمعہ کو پارلیمنٹ میں ان کے چیمبر میں ملاقا ت کی اور انہیں 100 ارب روپے مالیت کے منگلا ڈیم توسیعی منصوبے کے افتتاح پر انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے 600 میگا واٹ اضافی بجلی پیدا ہو گی اور آبپاشی کیلئے 2.9 ملین ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہو گا۔ اراکین پارلیمنٹ نے ڈڈیال میں عوامی اجتماع کا خاص طور پر ذکر کیا جہاں وزیراعظم نے کئی اعلانات کئے اور عوام نے کھڑے ہو کر وزیراعظم کو سراہا۔
0 comments:
Post a Comment