صنعاء : یمن کے دارالحکومت صنعاء میں الدلامی ایئر بیس پر فائرنگ اور یکے بعد دیگرے 4 بم دھماکوں کے نتیجے میں 2 طیارے تباہ ہوگئے۔
سول ایوی ایشن حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بم دھماکوں سے ایئر بیس پر کھڑے 2 طیاروں کو آگ لگ گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بم دھماکوں سے قبل شدید فائرنگ بھی ہوئی جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ مذکورہ واقعہ حملہ آور کارروائی ہے۔
علاوہ ازیں حکومت نے الدلامی ایئربیس پر حملے کی اطلاع ملتے ہی دارالحکومت صنعاء میں واقعہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ عارضی طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کردے ہیں۔.
فوری طور پر اس بات کا علم نہیں ہوسکا کہ واقعہ میں کس حد تک نقصان ہوا ہے اور کوئی ہلاکت بھی ہوئی ہے یا نہیں، حملہ آوروں کی تفصیل بھی سامنے نہیں آسکی۔
0 comments:
Post a Comment