شمالی وزیرستان: پاکستان کے قبائلی خطے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں 3 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے حملے کے دوران گاڑی پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔
ڈرون حملے کے بعد جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جارہاہے۔
0 comments:
Post a Comment