تحقیق کے مطابق دن میں پانچ یا اس سے زیادہ مرتبہ پھل اور سبزیاں کھانا جسم میں موجود کرومو سومز کے بیمار جینز سے مقابلہ کرنے کے لیے کافی ہوتے ہیں۔ جو ایک خیال کے مطابق پر پانچویں یورپی شخص میں موجود ہے۔
صحت مند خوراک اس کے اثر کو کمزور کر دیتی ہے۔
امریکی تحقیق کاروں نے اس تحقیق کے دوران ستائیس ہزار افراد کا جائزہ لیا۔ تحقیق کے نتائج پلوس میڈیسن نامی جریدے میں شائع ہوئے ہیں۔
جن لوگوں پر تحقیق کی گئی وہ دنیا بھر کے مختلف علاوقوں سے چنے گئے جن میں چین، لاطینی امریکہ اور یورپ کےشہری شامل تھے۔
نتائج سے معلوم ہوا کے وہ لوگ جنہیں جینز کا خطرہ زیادہ تھا اور انہوں نے خام سبزیاں اور پھلوں استعمال کیے اُن میں دل کے دورے کا امکان کم ہوگیا۔
تحقیق کار پروفیسر سونیا آنند کا کہنا ہے کہ ’ہمارے نتائج لوگوں کو اچھی صحت کے لیے دن میں پانچ مرتبہ پھل اور سبزیاں کھانے کی تجویز دیتے ہیں۔‘
ساندانوں کا کہنا ہے کہ وہ ابھی بارے میں مزید تحقیق کر رہے ہیں کہ خوراک کس طرح سے بیماری کے جینز پر اثر انداز ہوتی ہے۔
0 comments:
Post a Comment