.بلوچستان: صوبائی وزیر پر بم حملہ ~ The News Time

Friday, 14 October 2011

.بلوچستان: صوبائی وزیر پر بم حملہ


جمعہ کی شام کو ہونے والے اس بم حملے میں صوبائی وزیر اور قافلے کے دیگر ارکان محفوظ رہے ہیں جبکہ صوبائی وزیرکے محافظ کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔
بلوچ لیبریشن فرنٹ کے ترجمان ڈوڈا بلوچ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ میں مسجد روڈ پر جمعہ کی رات کو نامعلوم مسلح افراد نے پی ایم اے بلوچستان یا پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر مزار خان بلوچ کی گاڑی پر فائرنگ کی ہے۔
فائرنگ کے نتیجے میں مزار خان بلوچ شدید زخمی ہوگئے ہیں اور انھیں فوری طور پر علاج کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں اس سے پہلے وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی سمیت دیگر کئی سیاسی رہنماؤں پر حملوں کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔
بین لاقوامی غیر سرکاری تنظیمیں بلوچستان کی صورتحال پر متعدد بار تشویش کا اظہار کر چکی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment