50 فیصد ٹرینیں بند کرنا حکومت کی نااہلی ہے‘شیخ شوکت ~ The News Time

Tuesday 11 October 2011

50 فیصد ٹرینیں بند کرنا حکومت کی نااہلی ہے‘شیخ شوکت

حیدرآبادامیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادشیخ شوکت علی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ملک کومعاشی ودفاعی طورپرتباہ کرنے کے لیے ریلوے کوختم کیاجارہاہے۔50فیصدٹرینیں بندکرناحکومت کی نااہلی ہے بلّی کودودھ کی رکھوالی دیکر ریلوے کوتباہی کے دہانے پرپہنچادیاہے ،بھارت میں ریلوے کمائی کاذریعہ لیکن پاکستان میںبوجھ ہے ،کرپشن کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے محکمے کے پاس پیسے نہیںہوتے ہیں مگر افسران کے اللّے تللّے پھربھی ختم نہیں ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریلوے سسٹم سماجی،اقتصادی اور دفاعی حوالے سے ملک کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے ،چاروں صوبوں میں پھیلاہواریلوے نیٹ ورک ملکی معیشت میں برآمدات ودرآمدات کی نقل وحمل کاسستا ترین اورمحفوظ ترین ذریعہ ہے اور، ملکی یکجہتی کی علامت ہے انہوں نے کہاکہ دفاعی حوالے سے ریلوے کی اہمیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ،اس قدراہمیت کے بادجودمحکمے کونااہل کرپٹ وزیر کے حوالے کرکے ریلوے نظام کی تباہی کی بنیاد رکھ دی ،غلام بلورنے محکمے کوترقی دینے کے بجائے لوٹ مار کوفروغ دیاہے۔غلام بلور جیسے وزیروں کی وجہ سے 64 سالوںمیں ایک کلومیٹر ریلوے پٹڑی تک کااضافہ نہیں ہوسکاہے بلکہ ریلوے ٹریک مزید سکٹرتاجارہاہے ۔آئے دن کوئی نہ کوئی ٹرین بند ہورہی ہے ۔مہنگے ٹکٹس خریدنے کے باوجود مسافروں کو سیٹیں میسر نہیںہیں مسافر زیادہ سیٹیں کم ہیںمسافروں کی جیب سے سفر کے لیے رقم نکلتی ہے اور باتھ روم سے لیکر موبائل بیٹری چارج کرنے تک کے پیسے مسافروں سے وصول کیے جارہے ہیں پھربھی ریلوے خسارے میں ہے ،راستہ میں ہر تیسراانجن خراب ہوجاتاہے ،ڈیزل خریدنے کے لیے محکمے کے پاس پیسے نہیںہیں،غلام احمد بلور جونک کی طرح ریلوے سے چمٹاہواہی،بھار ت میں ریلوے کارپوریشن بھارتی شہریوں کوسستے اوربہترین سفری سہولتوں کے ساتھ اربوں روپے آمدنی کاذریعہ ہے حکمران اور وزیرریلوے ان معاملات میں بھارت کی تقلیدکیوں نہیں کرتے ۔شیخ شوکت علی نے کہاکہ غلام بلورسمیت تمام عیاش افسران کومحکمے سے نکالاجائے اور اہل ودیانت دار افرا دکومیرٹ پر تعینات کیاجائے۔

0 comments:

Post a Comment