اسلام آباد : پاکستان نے سعودی ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔پاکستانی صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سعودی ولی عہد کی وفات پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام سعودی شاہی خاندان اور سعودی عوام کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک سچے اور اچھے دوست سے محروم ہوگیا وہ امت مسلمہ کا بہت زیادہ خیال رکھتے تھے۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے بہترین دوست تھے۔
پاکستانی صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سعودی ولی عہد کی وفات پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام سعودی شاہی خاندان اور سعودی عوام کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک سچے اور اچھے دوست سے محروم ہوگیا وہ امت مسلمہ کا بہت زیادہ خیال رکھتے تھے۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے بہترین دوست تھے۔
0 comments:
Post a Comment