کاروبار کے لیے سازگار ماحول، پاکستان 105 نمبر پر ~ The News Time

Wednesday, 19 October 2011

کاروبار کے لیے سازگار ماحول، پاکستان 105 نمبر پر


ورلڈ بینک کیجانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول کی فہرست میں پاکستان ایک سو پانچویں نمبر پر ہے۔
رپورٹ کے مطابق کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے والے پہلے پانچ ممالک میں سنگاپور، ہانگ کانگ، نیوزی لینڈ، امریکہ اور ڈنمارک ہیں۔ پچھلے سال بھی یہی پانچ ممالک سرِ فہرست تھے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان پچھلے سال چھیانوے نمبر پر تھا اور اس سال اس کی رینکنگ میں نو پوائنٹس گر کر ایک سو پانچویں نمبر پر ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے پاکستان کی رینکنگ میں چار پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے اور اس سال نوے نمبر پر ہے۔
پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال سب سے زیادہ کمی پاکستان میں ٹیکس کی ادائیگی کی رینکنگ میں آئی ہے۔ پچھلے سال پاکستان کا رینک 116 تھا جبکہ اس سال 158 ہے۔
اس کے علاوہ بجلے کا حصول اور قرضے کا حصول کی رینکنگ میں بھی تین اور چار پبوائنٹس کی کےمی واقع ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کی رینکنگ میں سات پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور اس سال بھارت ایک سو بتیسویں نمبر پر ہے۔
پچھلے سال کے مقابلے میں بھارت میں بجلی کے حصول میں گیارہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹیکس کی ادائیگی میں بھی اٹھارہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

0 comments:

Post a Comment