کرکٹ کرپشن کا فیصلہ، سلمان اورآصف قصوروار ~ The News Time

Tuesday, 1 November 2011

کرکٹ کرپشن کا فیصلہ، سلمان اورآصف قصوروار

لندن: کرکٹ کرپشن کیس کا فیصلہ برطانیہ کی سدک کراؤن کورٹ نے سنادیاہے جس کے مطابق جیوری نے سابق کپتان سلمان بٹ اور محمد آصف کو قصور وار قرار دے دیاہے۔
کرکٹ کرپشن کیس کا فیصلہ 12 رکنی جیوری نے کیا جس میں جیوری کے 6 اراکین مرد اور 6 خواتین شامل ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ پر دو الزامات ثابت ہوئے جس میں انہیں دھوکہ دہی اور پیسے لینے کے جرم میں قصوروار ٹھہرایا، جب کہ محمد آصف پر ایک الزام ثابت ہوا ہے۔
محمد آصف کے خلاف پیسے لینے کے الزام میں جیوری کے 10 اراکین نے متفقہ فیصلہ سنایا۔
اسپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عامر پہلے ہی اپنا جرم قبول کرچکے ہیں۔
یادرہے کرکٹ کرپشن کیس کی سماعت 20 دن تک جاری رہی جب کہ جیوری کو فیصلہ مرتب کرتے ہوئے 12 گھنٹے کا وقت لگا۔

0 comments:

Post a Comment