برازیل میں امریکی تیل کمپنی پر پابندی ~ The News Time

Wednesday, 23 November 2011

برازیل میں امریکی تیل کمپنی پر پابندی


ساؤ پالو: برازیل نے امریکا کی تیل نکالنے والی کمپنی شیورن پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔
برازیل کی نیشنل پٹرولیم ایجنسی کا کہنا ہے کہ جب تک شیورن ريو ڈی جنیرو کے ساحل پر تیل کے رساؤ کی وجوہات کا پتا نہیں لگالیتی، کمپنی برازیل میں تیل نکالنے کا کام نہیں کر پائے گی۔
شیورن نے تیل کے رساو کے لیے معافی مانگی ہے لیکن اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ کمپنی نے اس رساو کو روکنے کے لئے تیزی سے کام کیا۔
برازیل کی حکومت پہلے ہی شیورن پر 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کرچکی ہے۔

0 comments:

Post a Comment